پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی کمی، نئی قیمتیں جاری

0
620

اسلام آباد: حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں دوسرے روز بھی کمی کردی، وزارت توانائی نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کے طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 21 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 75 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی۔

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بھی ایک روپے 93 پیسے فی لیٹر کمی کردی، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 12 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔

وزارت توانائی کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 24 ستمبر 2026 سے ہوگا۔ وزارت کے مطابق عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل میں تبدیلی کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تھی، جس کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 392 روپے 5 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 418 روپے 96 پیسے مقرر کی گئی تھی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا