جناح ہاؤس حملہ کیس،اسد عمر کی عبوری ضمانت میں توسیع

0
137

اسلام آباد(طلوع نیوز) پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 6 مقدمات میں عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے رہنما پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) اسد عمر کی جناح ہاؤس حملہ کیس سمیت 6 مقدمات کی سماعت کی۔

وکیل صفائی نے عدالت کو بتایا کہ اسد عمر کی ایک مقدمہ میں اسلام آباد میں عبوری ضمانت پر سماعت ہے، اسد عمر اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہونے گئے ہیں۔انسداد دہشت گردی عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی اور اسد عمر سمیت دیگر ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔ بعد ازاں عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں 9 دسمبر تک توسیع کر دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا