ونڈوز 10 کی سپورٹ اکتوبر 2025 میں ختم، صارفین کے لیے ایکسٹینڈڈ سکیورٹی اپ ڈیٹس دستیاب

0
78

مائیکرو سافٹ کے آپریٹنگ سسٹم ونڈوز 10 کو جولائی 2015 میں متعارف کرایا گیا تھا اور اب ایک دہائی کے بعد اس کی سپورٹ ختم ہو رہی ہے۔ 14 اکتوبر 2025 کے بعد ونڈوز 10 کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپس پر تو استعمال کیا جا سکے گا، مگر کمپنی کی جانب سے سافٹ ویئر اور سکیورٹی اپ ڈیٹس جاری نہیں ہوں گی، اور صارفین کو ونڈوز 11 پر اپ گریڈ کرنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

اس وقت تقریباً 43 فیصد کمپیوٹرز پر ونڈوز 10 استعمال ہو رہا ہے، اور کئی صارفین اپ گریڈ کرنے کے خواہشمند نہیں یا ان کا کمپیوٹر ونڈوز 11 کے لیے اہل نہیں۔ ایسے صارفین کے لیے ایکسٹینڈڈ سکیورٹی اپ ڈیٹس پروگرام دستیاب ہے، جو 13 اکتوبر 2026 تک کمپیوٹر کے لیے اپ ڈیٹس فراہم کرے گا۔

مائیکرو سافٹ کے مطابق یہ پروگرام ایک عارضی حفاظتی حل ہے تاکہ کمپیوٹر محفوظ رہ سکیں۔ اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے 30 ڈالرز فیس ادا کرنی ہوگی یا مفت انرولمنٹ کے لیے اپنی سیٹنگز کو ون ڈرائیو کے ساتھ sync کرنا ہوگا یا 1000 مائیکرو سافٹ ریورڈز پوائنٹس استعمال کرنے ہوں گے۔

شرکت کے لیے ضروری ہے کہ کمپیوٹر میں ونڈوز 10 کا تازہ ترین ورژن 22H2 انسٹال ہو۔ صارفین اپنی سیٹنگز میں جا کر ونڈوز اپ ڈیٹ کے لنکس کے ذریعے انرولمنٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں اور پروگرام کے تحت اپ ڈیٹس حاصل کرنا شروع کر سکتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا