آسٹریلیا ویمنز نے بھارت کو شکست دیکر ون ڈے سیریز نام کرلی

0
39

دہلی میں کھیلے گئے تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا ویمنز نے بھارت کو 43 رنز سے ہرایا اور سیریز جیت لی۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 412 رنز بنائے۔ بیٹھ مونی 138 اور جورجیا وول 81 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ بھارت کی جانب سے ارندھتی ریڈی نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم 369 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ سمریتی مندھانا نے 125 اور دیپتی شرما نے 72 رنز اسکور کیے۔

میچ میں مجموعی طور پر 781 رنز بنے جو خواتین ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا