ایشیا کپ سپر 4 مرحلہ: شاہین آج بھارتی غرور خاک میں ملانے کو تیار

0
35

ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں آج پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی۔ میچ شام ساڑھے 7 بجے شروع ہوگا، جہاں گرین شرٹس پچھلی شکست کا بدلہ لینے کے لیے پرعزم ہیں۔

قومی ٹیم نے دبئی کرکٹ اکیڈمی میں بھرپور تیاری کی، بھارتی فینز نے پاکستانی کھلاڑیوں کا استقبال کیا اور فخر زمان سے آٹوگراف لیے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور حوصلہ بڑھایا۔

ٹیم مینجمنٹ نے بھارت کے خلاف حکمت عملی تیار کر لی ہے۔ صائم ایوب کو اوپننگ سے ہٹا کر نمبر چار پر کھلانے کا امکان ہے، جبکہ حسن نواز کی جگہ حسین طلعت کو شامل کیا جا سکتا ہے۔ فاسٹ باؤلنگ میں شاہین اور حارث برقرار رہیں گے۔

شائقین کرکٹ قومی ٹیم سے جیت کی امید لگائے بیٹھے ہیں اور دعاگو ہیں کہ پاکستان اس بار فتح حاصل کرے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا