وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پولینڈ کے نائب وزیر داخلہ میچے ڈشچک نے ملاقات کی، جس میں وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری اور پاکستان کے سفیر محمد سمیع بھی موجود تھے۔
ملاقات میں دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات، غیر قانونی امیگریشن، بارڈر سکیورٹی اور میوچل لیگل اسسٹنس سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن پاکستان کے لیے حساس مسئلہ ہے اور مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی جاری ہے، جبکہ سمندری بارڈر کی حفاظت کے لیے کوسٹ گارڈز کو مضبوط کیا جائے گا۔
پولش نائب وزیر داخلہ نے انسانی سمگلنگ کے تدارک میں پاکستان کے اقدامات کو سراہا اور دونوں ملکوں نے حکومتی سطح پر باہمی روابط مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ کیا۔






