ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

0
430

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔

اعلان کردہ اسکواڈ میں فہیم اشرف، خواجہ محمد نافع، محمد سلمان مرزا، صاحبزادہ فرحان، عثمان طارق اور ابرار احمد شامل ہیں۔

اس کے علاوہ بابر اعظم، فخر زمان، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، عثمان خان، صائم ایوب، شاداب خان اور نسیم شاہ بھی قومی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

پاکستان ٹیم 7 فروری کو نیدرلینڈز کے خلاف میچ سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ مہم کا آغاز کرے گی، جبکہ ایونٹ کے میچز 7 فروری سے 8 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔

ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم آسٹریلیا کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے گی، جسے ورلڈ کپ کی تیاری کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ٹیم 28 جنوری کو پاکستان پہنچے گی، جبکہ سیریز کے میچز 29، 31 جنوری اور یکم فروری کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہوں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا