اسلام آباد: حکومت نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ڈیزل مہنگا جبکہ پیٹرول سستا کر دیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 24 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 390 روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 335 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق 30 جولائی سے ہوگا۔
واضح رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ڈیزل ایک روپے 55 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول ایک روپے 63 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا تھا۔





