دنیا بھر میں “لیبوبو” گڑیا کی مقبولیت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ یہ مونسٹر نما چہرے اور نازک کانوں کے منفرد امتزاج کی وجہ سے الگ پہچان رکھتی ہے۔ گڑیا blind-box فارمیٹ میں فروخت ہوتی ہے جس میں خریدار کو یہ معلوم نہیں ہوتا کہ کون سا ماڈل ملے گا، یہی سرپرائز بار بار خریداری کی وجہ بنتا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ کھلونا صرف کھیل کے لیے نہیں بلکہ فیشن چارمز اور ڈیکوریشن کے طور پر بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ محدود ریلیز اور کمیاب دستیابی نے اس کی مانگ مزید بڑھا دی ہے، یہاں تک کہ بعض ماڈلز 300 ڈالر سے زیادہ میں فروخت ہو رہے ہیں۔