پاکستان میں سونا ہزاروں روپے مہنگا، فی تولہ قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

0
73

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 3 ہزار 300 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 2 ہزار 819 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے ہو گیا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 33 ڈالر اضافے کے ساتھ 3 ہزار 480 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق امریکا میں شرح سود میں کمی کی توقعات کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے کی خریداری بڑھ گئی ہے، جس سے قیمت 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ اگر فیڈرل ریزرو نے واقعی شرح سود کم کی تو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا