سویڈن میں وزیرِ صحت ایلیزابیت لان اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران اچانک بے ہوش ہو کر اسٹیج پر گر گئیں۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وزیراعظم اُولف کرسٹرشَن اور وزیرِ توانائی ایبا بُش ان کا تعارف کرا رہے تھے۔ ایبا بُش نے فوراً آگے بڑھ کر انہیں سہارا دینے کی کوشش کی۔
بعدازاں ایلیزابیت لان نے میڈیا سے گفتگو میں شوگر لیول کو واقعے کی وجہ قرار دیتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ “یہ کوئی عام منگل نہیں تھا۔” ان کے جملے نے سنجیدہ ماحول کو خوشگوار بنا دیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین اس واقعے کو مزاحیہ انداز میں بیان کر رہے ہیں اور تبصرہ کر رہے ہیں کہ “سویڈش ہیلتھ منسٹر نے ہیلتھ ایشو سے ہی اننگز شروع کی!”






