وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب متاثرین کا مالی استحصال کرنے والے نجی کشتی مالکان کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ جلالپور پیر والا میں نجی کشتیاں سرکاری نگرانی میں چلائی جائیں اور ادائیگی حکومت کرے گی تاکہ سیلاب کی آڑ میں عوام کا استحصال نہ ہو۔






