خیبر پختونخوا کے علاقے میدان سر بانڈہ میں پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے درمیان دہشت گردوں سے جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں دو ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق جھڑپ کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی مزید نفری پہنچا دی گئی ہے۔ دہشت گردوں اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے جس کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔
علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ شہید اہلکاروں کی لاشیں اور زخمی کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔