تھائی لینڈ: سیلاب میں 50 ہزار مرغیاں ہلاک

0
209

بینکاک: تھائی لینڈ کے مشرقی صوبے کے ضلع موانگ میں تباہ کن سیلاب نے جہاں انسانی زندگی کو متاثر کیا وہیں پولٹری فارمز بھی شدید نقصان کی زد میں آگئے، ایک فارم میں 50 ہزار مرغیاں ہلاک ہوگئیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بارشوں کے باعث فارم میں پانی 30 سینٹی میٹر تک بھر گیا جس سے مرغیوں کے دو بڑے شیڈ متاثر ہوئے۔ ایک شیڈ بہہ گیا جبکہ دوسرے میں موجود تقریباً تمام مرغیاں بھی مرگئیں، جنہیں 18 ستمبر کو فروخت کیا جانا تھا۔

فارم کی مالکن کے مطابق 50 ہزار مرغیوں کے مرنے سے 8 سے 10 ملین بھات کا نقصان ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا واقعہ نہیں، 2022 میں آنے والے سیلاب کے دوران بھی ان کا فارم شدید متاثر ہوا تھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا