لاہور: ماڈل ٹاؤن پولیس کے مبینہ مقابلے میں ڈاکو ہلاک

0
181

لاہور: سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس کے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت اعجاز اسلام کے نام سے ہوئی، جو ڈکیتی، چوری اور نقب زنی سمیت کئی سنگین وارداتوں میں ملوث تھا۔

حکام کے مطابق ملزم کو نشاندہی کے لیے نشتر کے علاقے میں لے جایا جا رہا تھا کہ اس کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ جوابی کارروائی کے دوران اعجاز اسلام اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہوگیا۔

پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے اور فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا