سوات: کبل میں تیز رفتار ہائی ایس کھائی میں جا گری، 11 مسافر زخمی

0
200

سوات: کبل کے علاقے منجہ میں تیز رفتاری کے باعث مسافر ہائی ایس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی اور گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 10 خواتین سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر کبل اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 5 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

ابتدائی تفتیش میں حادثے کی وجہ ڈرائیور کی تیز رفتاری قرار دی گئی ہے۔ اسپتال انتظامیہ نے زخمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر طبی امداد فراہم کرنا شروع کر دی ہے، جبکہ مقامی افراد بھی ریسکیو ٹیموں کے ساتھ کارروائی میں شریک رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا