گھریلو تنازعہ قتل میں بدل گیا، بہو پر سنگین الزام

0
76

راولپنڈی کے علاقے قائداعظم کالونی میں گھریلو جھگڑے نے افسوسناک شکل اختیار کر لی۔ مبینہ طور پر چھوٹے بھائی کی اہلیہ نے بڑے بھائی کی بیوی کو آگ لگا کر قتل کر دیا۔

ابتدا میں واقعے کو کمپریسر پھٹنے سے لگنے والی آگ قرار دیا گیا، تاہم مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں درج ایف آئی آر اور بیٹی کے بیان کے بعد ہوشربا انکشافات سامنے آئے۔

پولیس کے مطابق خاتون شازیہ فاروق کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکیں۔ ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ گھریلو جھگڑوں کے باعث مبینہ طور پر حاجرہ عدیل نے آگ لگائی۔

جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا تاہم خاتون کے انتقال کے بعد دفعہ 302 شامل کر دی گئی ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا