پنجاب کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان

0
212

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے نقصانات پورے کیے جائیں گے، جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس 10 لاکھ روپے ملیں گے۔ مکمل طور پر گرنے والے گھروں کے مالکان کو 10 لاکھ، جزوی متاثرہ گھروں کے لیے 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ بڑے مویشی کے نقصان پر 5 لاکھ اور چھوٹے جانور کے نقصان پر 50 ہزار روپے امداد دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت گجرات میں 26 ارب روپے سے نیا ڈرینج سسٹم بنا رہی ہے، متاثرین کو تین وقت کا کھانا، موبائل اسپتال اور جانوروں کے چارے کی سہولت دی جارہی ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ ماضی میں چار لاکھ روپے سے زیادہ امداد نہیں دی گئی لیکن اب حکومت دس، دس لاکھ روپے تک دے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا