اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود 11 فیصد پر مستحکم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ روپے کی قدر میں 0.5 فیصد اضافہ، پیٹرول کی قیمتوں میں 3 فیصد کمی اور عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
ادارہ شماریات کے مطابق اگست 2025 میں مہنگائی کی شرح 3 فیصد رہی جو جولائی کے 4.1 فیصد سے کم ہے۔ کرنٹ اکاؤنٹ جولائی میں 254 ملین ڈالر خسارے میں رہا جبکہ زرمبادلہ ذخائر بڑھ کر 14.34 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔





