ایشیا کپ،یواے ای کی پہلی فتح، عمان کو 42 رنز سے شکست

0
188

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 کے ساتویں میچ میں میزبان متحدہ عرب امارات نے عمان کو 42 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں اپنی پہلی کامیابی حاصل کرلی۔

گروپ اے کے اس میچ میں عمان نے ٹاس جیت کر متحدہ عرب امارات کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ میزبان ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز بنائے۔ کپتان محمد وسیم 69 اور عالیشان 51 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جب کہ محمد زوہیب نے 21 اور ہرشت کوشک نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔

ہدف کے تعاقب میں عمان کی پوری ٹیم 19ویں اوور میں 130 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ آریان بشت 24 اور جتندر سنگھ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا