چین کی نئی ایجاد ’’بون گلو‘‘سے 3 منٹ میں فریکچر کا علاج ممکن

0
152

بیجنگ: چین کے صوبہ ژیجیانگ میں سائنس دانوں نے ’’بون گلو‘‘ (بون-02) ایجاد کر لیا جو صرف تین منٹ میں فریکچر جوڑنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایجاد آرتھوپیڈک سرجری میں انقلابی پیش رفت ہے۔

یہ گوند خون سے بھرے ماحول میں بھی تیزی سے جڑ جاتی ہے اور شفا یابی کے دوران جسم میں قدرتی طور پر جذب ہو جاتی ہے، یوں دھاتی پلیٹ یا پیچ ہٹانے کے لیے دوبارہ سرجری کی ضرورت نہیں رہتی۔

لیبارٹری ٹیسٹوں اور 150 سے زائد مریضوں پر تجربات میں یہ طریقہ کار محفوظ اور مؤثر ثابت ہوا، جو روایتی امپلانٹس کا متبادل بن سکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ ایجاد انفیکشن کے خدشات بھی کم کرے گی اور سرجری کا وقت گھٹائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا