ویانا: اوپیک کے سیکرٹری جنرل ہیثم الغیص نے تنظیم کے 65ویں یومِ تاسیس پر کہا کہ اوپیک نے ہمیشہ عالمی تیل مارکیٹ میں استحکام پیدا کرنے کا کردار ادا کیا ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ تیل روزمرہ زندگی کے ہر شعبے کے لیے ناگزیر ہے، اور 2050 تک اس کی طلب بڑھ کر یومیہ 123 ملین بیرل تک پہنچنے کی توقع ہے۔
ہیثم الغیص نے بتایا کہ 2016 میں نان اوپیک ممالک کے ساتھ تعاون نے کووڈ وبا کے دوران صنعت کو بحران سے نکالا، جبکہ آج بھی اوپیک حقیقت پسندانہ حکمت عملی اور مارکیٹ استحکام کو اولین ترجیح دیتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ تیل کی کھپت میں کمی کی پیش گوئیاں درست نہیں، اوپیک آئندہ دہائیوں میں بھی توانائی کی دنیا میں اپنی اہمیت برقرار رکھے گا۔




