شنگھائی الیکٹرک کیساتھ تھر میں کوئلہ گیسیفیکیشن پلانٹ کے قیام کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط

0
161

شنگھائی: صدر آصف علی زرداری نے شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین وو لی سے ملاقات اور کمپنی کی سہولیات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو، بلاول بھٹو زرداری اور سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔

صدر نے پاکستان کی توانائی ضروریات میں شنگھائی الیکٹرک کے کردار کو سراہا اور کمپنی کو ٹرانسمیشن و ڈسٹری بیوشن نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ انہوں نے یقین دلایا کہ زیر التواء مسائل دوستانہ انداز میں حل کیے جائیں گے اور چینی کارکنوں کی سکیورٹی مزید بہتر بنائی جائے گی۔

تقریب کے دوران تھر میں کوئلہ گیسیفیکیشن پلانٹ اور فرٹیلائزر منصوبے کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے، جو توانائی کے ساتھ زرعی شعبے کو بھی سہارا دے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا