اسلام آباد: قازقستان کے سفیر یرژان کیستافین نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد اور آستانہ کے درمیان سسٹر سٹی تعلقات، ثقافتی، ماحولیاتی اور سیاحتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات ہوئی۔ سفیر نے دارالحکومت کی ترقی اور ماحول دوست منصوبوں کو سراہا اور قائداعظم جناح و قونانبائی کے ناموں پر شاہراہیں منسوب کرنے کی تجاویز دیں۔ چیئرمین سی ڈی اے نے گارڈنیا ہب اور ڈپلومیٹک انکلیو کی اپ گریڈیشن کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے اختتام پر دونوں فریقین نے باہمی تعاون کو فروغ دینے کا عزم کیا۔




