ریاض: وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی دعوت پر ریاض پہنچے تو سعودی فضائیہ کے طیاروں نے ان کے جہاز کا شاندار استقبال کیا۔ وزیراعظم نے کاک پٹ سے سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسے برادرانہ محبت اور احترام کی علامت قرار دیا۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات عطاء تارڑ اور دیگر وفد شامل ہیں۔ دورے کے دوران شہباز شریف اور سعودی ولی عہد میں علاقائی، عالمی اور دوطرفہ امور پر بات چیت ہوگی۔
وزیراعظم سعودی عرب کے بعد برطانیہ اور پھر امریکا روانہ ہوں گے، جہاں وہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے 26 ستمبر کو خطاب کریں گے اور فلسطین سے متعلق سربراہ کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔






