صدر زرداری چین کے دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

0
53

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری چین کے سرکاری دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔ ایوان صدر سے جاری بیان کے مطابق صدر نے چنگدو، شنگھائی،اُرومچی اور کاشغر کے دورے کیے جہاں انہوں نے صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

دورے کے دوران پاک-چین تعلقات، سی پیک اور مستقبل کی راہداریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں علاقائی امن، ترقی اور دو طرفہ تعاون کے امور پر بھی بات چیت ہوئی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ اس دورے کے دوران متعدد میمورینڈمز آف انڈرسٹینڈنگ پر دستخط ہوئے اور یہ دورہ پاک-چین اسٹریٹجک شراکت داری کے عزم کی تجدید کے طور پر بھی اہمیت رکھتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا