اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا روانگی آج کی بجائے کل (پیر) تک ملتوی ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم دوپہر برطانیہ سے امریکا کے لیے روانہ ہوں گے، جبکہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن سے امریکا روانہ ہو چکے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب بھی آج امریکا پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے، اور ان کے علاوہ چھ اسلامی ممالک کے سربراہان بھی امریکی صدر سے ملاقاتیں کریں گے۔