اسلام آباد مارگلہ ریلوے اسٹیشن کی حدود میٹرو بس تک بڑھائیں گے، حنیف عباسی

0
74

وفاقی دارالحکومت میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد مارگلہ اسٹیشن کی حدود کو میٹرو بس اسٹیشن تک توسیع دی جائے گی۔

اس موقع پر انہوں نے الزام عائد کیا کہ خیبرپختونخوا حکومت دہشت گردوں کو سہولت فراہم کر رہی ہے، اس حوالے سے متعدد شواہد بھی موجود ہیں۔

کرکٹ سے متعلق گفتگو میں حنیف عباسی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی ہر شعبے میں اچھا کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں جیت ہمیشہ بہتر کھیلنے والی ٹیم کی ہوتی ہے، قومی ٹیم نے اچھا نہیں کھیلا، اس لیے کارکردگی میں بہتری لانا ضروری ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا