انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے امریکا کی کرکٹ کی رکنیت آئین کی بار بار خلاف ورزی پر معطل کردی۔
تاہم آئی سی سی نے وضاحت کی کہ اس فیصلے کے باوجود امریکا، بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کا اہل ہوگا۔
آئی سی سی بورڈ میٹنگ کے مطابق یہ معطلی افسوسناک لیکن ضروری قدم ہے۔ تاہم کھلاڑی متاثر نہیں ہوں گے، اور نارملائزیشن کمیٹی اصلاحات پر نظر رکھے گی۔
آئی سی سی نے زور دیا کہ رکنیت بحالی کے لیے یو ایس اے کرکٹ کو فوری اقدامات کرنے ہوں گے، اور بتایا کہ آئی سی سی امریکا میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔