علیحدگی پسند دہشتگردوں کو افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

0
28

اسلام آباد: وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ صوبے میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کو آج بھی افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے، تاہم تشدد کے بجائے سیاسی جدوجہد سے ہی بلوچستان کے مسائل حل ہوں گے۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بارے میں پھیلائی گئی کئی دہائیوں پرانی باتیں درست نہیں، دہشت گردوں کا صوبے سے کوئی تعلق نہیں، چند عناصر بلوچستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کو قانون کے مطابق جواب دینا ہوگا، 19 سالہ نوجوان کو نوکری نہ ملنے پر بندوق اٹھانے پر مجبور کرنا ظلم ہے۔ لاپتہ افراد کے معاملے کو حل کرنے کا فیصلہ ہماری حکومت نے کیا ہے، جبکہ اس مسئلے پر سیاست کرنے والے صوبے کی پسماندگی کو ذاتی فائدے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ پاکستان کو توڑنے کی کوشش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، ہمارے پاس بہترین لوگ ہیں اور عوام سسٹم کو بدلنا نہیں چاہتے بلکہ مضبوط کرنا چاہتے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا