
ڈیلس: امریکی شہر ڈیلس میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ ( کے فیلڈ آفس اور حراستی مرکز پر فائرنگ کے نتیجے میں 1 شخص ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نے قریبی عمارت سے فائرنگ کی اور بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ہلاک شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔
امریکی محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے بتایا کہ ICE کا کوئی اہلکار متاثر نہیں ہوا، تاہم یہ واضح نہیں کہ ہلاک و زخمی افراد زیرِ حراست قیدی تھے یا سکیورٹی عملہ۔
مقامی میڈیا کے مطابق واقعہ صبح 6 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا، اس وقت متاثرین کو کارروائی اور ملک بدری کے لیے عمارت میں منتقل کیا جا رہا تھا۔ رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے اسنائپر رائفل استعمال کی اور اس کی لاش قریبی عمارت کی چھت سے برآمد ہوئی۔