سٹیٹ بینک نے ‘میرا گھر میرا آشیانہ’ سکیم شروع کردی

0
43

اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پہلی بار گھر، فلیٹ یا پلاٹ کی خریداری اور تعمیر کے لیے ’میرا گھر میرا آشیانہ‘ اسکیم متعارف کرا دی۔

اسکیم کے تحت پہلی مرتبہ گھر خریدنے والے شہری 20 لاکھ سے 35 لاکھ روپے تک قرض حاصل کرسکیں گے۔ قرض کی مدت 20 سال رکھی گئی ہے جبکہ حکومت 10 سال تک سبسڈی فراہم کرے گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق قرض دینے میں تمام روایتی و اسلامی بینک، مائیکروفنانس بینک اور ایچ بی ایف سی شامل ہوں گے۔ قرض کی پرائسنگ کائیبور پلس 3 فیصد ہوگی، تاہم صارفین کو 20 لاکھ روپے تک قرض 5 فیصد اور 35 لاکھ روپے تک قرض 8 فیصد شرح پر دیا جائے گا۔

مزید یہ کہ قرض کی پروسیسنگ پر صارفین سے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا