راولپنڈی میں ڈینگی کے حملے پھر شدت اختیار کر گئے،

0
368

راولپنڈی: ایک روز کے وقفے کے بعد ڈینگی مچھروں کے حملوں میں دوبارہ شدت آ گئی ہے۔ ضلع بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے مزید 32 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کے مطابق پیر کے روز صرف 10 نئے کیس سامنے آئے تھے، تاہم آج یہ تعداد بڑھ کر 32 ہو گئی ہے، جس سے مجموعی صورتحال تشویش ناک ہو گئی ہے۔

تازہ اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی میں اب تک ڈینگی کے 1,764 کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس وقت 35 مریض مختلف اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جب کہ رواں سال اب تک 19 ہزار 504 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی کنٹرول مہم کے تحت 1,359 ٹیمیں سرگرم ہیں۔ اب تک 60 لاکھ 45 ہزار سے زائد گھروں کی چیکنگ مکمل کی جا چکی ہے، جن میں سے 1 لاکھ 71 ہزار 838 مقامات پر سرویلنس کی گئی اور 76 ہزار 598 مقامات سے لاروا برآمد ہوا۔

حکام کے مطابق مجموعی طور پر 2 لاکھ 19 ہزار 777 لاروا تلف کیے گئے، جب کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4 ہزار 662 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ 1 ہزار 856 عمارتیں سیل، 3 ہزار 620 چالان اور لاکھوں روپے جرمانے بھی عائد کیے جا چکے ہیں۔

محکمہ صحت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں اور اطراف میں پانی جمع نہ ہونے دیں اور احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں تاکہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا