وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پارٹی سے مشاورت کریں گے، امیر مقام 

0
373

اسلام آباد: آزاد کشمیر میں وزیراعظم کی تبدیلی اور تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر مسلم لیگ ن نے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں پارٹی قیادت آزاد کشمیر کی موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کرے گی۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا کہ آج آزاد کشمیر سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو بھی اسلام آباد بلایا گیا ہے تاکہ موجودہ حالات پر مشاورت کی جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی کے ارکان فیلڈ میں ہیں اور ہم انہیں اعتماد میں لے کر آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گے۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ آج تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے پارٹی قیادت سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی اور وزیراعظم آزاد کشمیر سے متعلق فیصلوں پر پارٹی کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نون لیگ کے رہنما ہی زمینی حقائق سے زیادہ آگاہ ہیں، اس لیے فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا