بنوں میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید، نامعلوم حملہ آور فرار

0
269

پشاور: خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈیوٹی سے واپس جانے والا پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس کے مطابق شہید اہلکار کی شناخت جاوید خان کے نام سے ہوئی ہے جو خوجڑی چوکی پر ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد گھر جا رہا تھا۔ اسی دوران نامعلوم افراد نے اسے نشانہ بنایا۔

واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، جب کہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا