ججز یرغمال ہیں تو عوام بتائیں، ہم اُنہیں آزاد کرائیں گے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

0
571

وزیر اعلیٰ ہاؤس میں وکلاء کی شمولیتی تقریب سے خطاب — آئین و قانون کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی پر زور

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر ججز یرغمال ہیں تو عوام کو آگاہ کریں تاکہ انہیں آزاد کرایا جا سکے۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں جسٹس لائرز فورم کے 94 وکلاء کی انصاف لائرز فورم میں شمولیت کی تقریب سے خطاب میں کہی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ ان کے عدالتی احکامات کو نظر انداز کیا گیا اور انہیں عمران خان سے ملاقات کرانے کے عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑک پر بیٹھنا ان کی کمزوری نہیں بلکہ عدالتوں کی بے بسی ہے جو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے سے قاصر ہیں۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ان کا هدف “ایک ریاست، دو دستور” کے کلچر کا خاتمہ ہے اور ان کا مؤقف ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتوں کو مفلوج کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی جدوجہد حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی کے لیے ہے اور وکلاء برادری اس میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔

سہیل آفریدی نے صوبائی بار ایسوسی ایشنز کے لیے 42 کروڑ روپے کی گرانٹس کی منظوری کا اعلان کیا اور کہا کہ یہ چند دنوں میں فراہم کر دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون سب کے لیے برابر ہیں اور طاقتور یا ناباب کرنے والوں کو بھی انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا