اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل: گرفتار ملزم 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

0
400

پشاور: احتساب عدالت پشاور نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں گرفتار ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر قومی احتساب بیورو (نیب) کے حوالے کر دیا۔

احتساب جج امجد ضیاء نے کیس کی سماعت کی، دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نصیرالدین بابر پولیس میں سب انسپیکٹر ہے اور اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں براہِ راست ملوث ہے۔

تفتیشی افسر کے مطابق ملزم کے قبضے سے کروڑوں روپے برآمد کیے گئے ہیں، جبکہ اس پر 6 کروڑ روپے سے زائد رقم غبن کرنے کا الزام ہے۔

افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ مزید تفتیش کے لیے ملزم کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 13 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا