سربراہ پاک بحریہ سے بحرین نیول فورس کے کمانڈر کی ملاقات

0
306

راولپنڈی: پاکستان بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر ریئر ایڈمرل احمد محمد ابراہیم ال بن علی نے ملاقات کی، جس میں پیشہ ورانہ روابط اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق رائل بحرین نیول فورس کے کمانڈر نے نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا، جہاں نیول چیف نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر پاکستان نیوی کے دستے کی جانب سے مہمان کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

بعد ازاں مہمان کمانڈر نے پاکستان نیوی کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے یادگار پر پھول چڑھائے۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سمندری سلامتی اور دو طرفہ بحری تعاون کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں فریقین نے پیشہ ورانہ روابط، تربیتی تعاون اور دفاعی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔ حکام کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور بحرین کے مضبوط اور دوستانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا