قومی کرکٹر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

0
330

لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی وکٹ کیپر بیٹر سدرہ نواز شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

لاہور میں سدرہ نواز اور غیاث خان کے نکاح کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ سدرہ نواز کی غیاث خان سے شادی کی باقاعدہ تقریب آج لاہور میں منعقد کی جائے گی۔

اس کے علاوہ سدرہ نواز کی مہندی اور مایوں کی تقریبات میں ساتھی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی اور خوشی کے اس موقع پر انہیں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا