فیلڈ مارشل نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پاکستان دنیا میں سربلند:احسن اقبال

0
303

نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نارووال میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور پاک مسلح افواج کی بہادری کی بدولت پاکستان کا جھنڈا دنیا میں بلند ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر بھی پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کی تعریف کر رہے ہیں، جو ملک کے دفاع اور ترقی کی کامیاب کوششوں کا ثبوت ہے۔

احسن اقبال نے نارووال کے شہریوں کی حوصلہ مندی کو سراہا جو حالیہ بدترین سیلاب کے باوجود اپنے حوصلے برقرار رکھے۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ کسانوں کو مفت کنولا کے بیج فراہم کیے گئے، جس سے مقامی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور زرمبادلہ کی بچت ہوگی۔

وفاقی وزیر نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے ترقیاتی اقدامات کی وضاحت کی اور 2018 میں مسلط کردہ سابقہ حکومت پر ملک کو دیوالیہ کرنے کے الزامات عائد کیے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں کمی، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ اور عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں بہتری آئی ہے۔

احسن اقبال نے پی ٹی آئی کے ایجنڈے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو جماعت ملکی اداروں کے خلاف بات کرے، اسے سیاست کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر بھی الزام لگایا کہ انہوں نے برطانیہ سے برآمد ہونے والی رقم قومی خزانے میں جمع کرانے کے بجائے اپنے دوست کو دی، جس پر وہ آج سزا کاٹ رہے ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا ہر ادارہ ترقی اور استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کر رہا ہے، ملک کو دنیا میں سرمایہ کاری کا مرکز بنایا جائے گا اور نوجوانوں کو تعلیم و ٹیکنالوجی میں آگے بڑھایا جائے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا