لاہور میں سہیل آفریدی کو نعروں کا جواب دینے والا نہیں ملا:عظمیٰ بخاری

0
447

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے لاہور دورے کے دوران کوئی بھی شخص ان کے نعروں کا جواب دینے کے لیے موجود نہیں تھا۔

عظمیٰ بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ماشاللہ سٹریٹ موومنٹ کل رات بنگلہ دیش کی تصویریں لگا کر خوش تھی، مگر دن کی روشنی میں اصل صورتحال سامنے آئی۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی کو نعروں کا جواب دینے والا کوئی نہیں ملا اور اب انہیں لاہور کی سیر کر کے واپس جانا چاہیے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ اب سیر ہو گئی، اب لاہور کو سکون سے سانس لینے دیں، پروٹوکول دیکھ لیا اور اب خیبرپختونخوا کے لوگوں کی بھی سنوائی کریں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا