کوئی افغانی پاکستان آنا چاہتا ہے تو ویزا لے کر آئے:فیصل کریم کنڈی

0
296

اسلام آباد: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر کوئی افغانی پاکستان آنا چاہتا ہے تو اسے قانونی طریقے سے ویزا حاصل کر کے آنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کو واپس جانا چاہیے کیونکہ ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں افغان باشندوں کے ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکالتی ہے اور پارٹی نے کبھی ریاستی اداروں کے خلاف بات نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مسائل پارلیمنٹ میں حل ہونے چاہئیں اور ماضی میں مختلف جماعتوں کی قیادت نے جیلیں بھی کاٹی ہیں۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے اور خیبرپختونخوا کو دہشت گردی کا سنگین سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر صوبے میں امن نہیں ہوگا تو کاروبار اور ترقی کیسے ممکن ہو گی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ’’ہم نے پاکستان کھپے‘‘ کا نعرہ لگا کر ملک کو بچایا، آج بھی قومی یکجہتی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی میں بھارت کو چار دن میں شکست دی، جس کا جواب پوری دنیا نے دیکھا، اور اب دنیا پاکستان کے ساتھ کاروباری اور دفاعی معاہدے کرنا چاہتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا