خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔
ریجنل پولیس آفیسر کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق کرک کے سرحدی پہاڑی سلسلے تھانہ خرم کی حدود کرکنڈوں میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس نے بڑی کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران 8 دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔
دہشت گردوں کے متعدد پہاڑی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے جبکہ ایک پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوا۔ پولیس نے کارروائی کو دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا ہے۔






