مغربی عراق میں امریکی فضائی حملہ، الحشد الشعبی کے کمانڈر سمیت 10 جنگجو شہید

0
916

امریکا کی جانب سے مغربی عراق میں کیے گئے فضائی حملے کے نتیجے میں الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر سمیت 10 جنگجو شہید جبکہ 30 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حملہ صوبہ انبار میں ایران کے حمایت یافتہ گروپ الحشد الشعبی کے ہیڈ کوارٹر پر کیا گیا۔ حملے میں کمانڈر سعد الباجی بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔

الحشد الشعبی، جسے پاپولر موبلائزیشن فورسز (پی ایم ایف) بھی کہا جاتا ہے، باضابطہ طور پر عراقی سکیورٹی فورسز کا حصہ ہے، تاہم اس میں بعض ایران نواز گروہ بھی شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق حملہ اس وقت کیا گیا جب تنظیم کے اعلیٰ کمانڈرز کا ایک اہم اجلاس جاری تھا۔

اس واقعے کے بعد مشرقِ وسطیٰ میں پہلے سے موجود کشیدگی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا