معرکہ حق میں کامیابی نے پاکستان کو عالمی سطح پر مضبوط بنایا، احسن اقبال

0
322

لاہور: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ امریکا ایران جنگ میں پاکستان کے کردار کی بڑی وجہ معرکہ حق میں حاصل کامیابی تھی۔

لاہور چیمبر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اگر معرکہ ترقی نہ جیتا گیا تو معرکہ حق کا دفاع زیادہ دیر تک ممکن نہیں ہوگا، اس لیے عوامی مسائل کے حل اور ملکی استحکام کیلئے سنجیدگی سے کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مضبوط معیشت ہی ملکی استحکام کی ضمانت ہے، جبکہ وطن پر قربان ہونے کے جذبے نے معرکہ حق میں کامیابی دلائی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک قوم بن کر دشمن کا مقابلہ کیا اور اسی جذبے سے معاشی میدان میں بھی کامیابی حاصل کی جاسکتی ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلح افواج نے کئی گنا بڑے دشمن کو مؤثر جواب دیا، بھارت کے خلاف کامیابی نے پاکستان کو دنیا میں نئی پہچان دی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا