وزیراعظم شہباز شریف 23 مئی سے چین کا دورہ کریں گے

0
412

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف 23 سے 25 مئی تک چین کا سرکاری دورہ کریں گے جہاں وہ چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی چینی صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں دوطرفہ تعلقات، سی پیک، تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

وزیراعظم پاکستان اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔

ذرائع کے مطابق دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا بھی امکان ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا