کوئٹہ: ریلوے حکام نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر کوئٹہ سے اندرون ملک جانے والی ٹرین سروس عارضی طور پر معطل کردی ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس آج کوئٹہ سے روانہ نہیں ہوگی جبکہ کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو جیکب آباد سے واپس بھیج دیا جائے گا۔
حکام کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے کراچی کے لیے بولان میل کی سروس پہلے ہی بند ہے، جبکہ کوئٹہ سے چمن جانے والی ٹرین سروس بھی معطل ہے۔
ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے صورتحال کے پیش نظر تعاون کی اپیل کی ہے۔






