محبت کیلئے اپنے کیرئیر پر سمجھوتہ نہیں کروں گی، دنانیر مبین

0
449

دنانیر مبین نے کہا ہے کہ وہ محبت کی خاطر کبھی اپنے کیرئیر اور اہداف پر سمجھوتہ نہیں کریں گی۔

ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ وہ کسی شخص کو حاصل کرنے کیلئے اپنی زندگی یا کام کو نظر انداز نہیں کریں گی، اس وقت ان کی پوری توجہ اپنے کام اور بہتر زندگی گزارنے پر مرکوز ہے۔

دنانیر مبین کا کہنا تھا کہ محبت زندگی کا اہم حصہ ضرور ہے لیکن وہ کبھی بھی اس چیز کو خود پر مسلط نہیں کریں گی۔

مداحوں کی جانب سے کسی اداکار کے ساتھ نام جوڑے جانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ لوگ ڈراموں کو بہت شوق سے دیکھتے ہیں، تاہم ایسی باتوں سے ان کی فیملی خاص طور پر والدین پریشان ہوجاتے ہیں، جس کی وجہ سے بعض اوقات صورتحال مشکل بن جاتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا