بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام صوبوں کے حوالے کرنے پر غور شروع

0
476

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویز پر غور شروع کردیا ہے۔

وفاقی وزیر کھیل داس کوہستانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد بیشتر اختیارات صوبوں کو منتقل ہوچکے ہیں، اس لیے امدادی رقوم کی ادائیگی بھی صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہونی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ بعض صوبوں کی جانب سے بھی اس حوالے سے آواز اٹھائی گئی ہے، تاہم حکومت اس معاملے پر اتحادی جماعتوں اور دیگر سیاسی قوتوں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی حتمی فیصلہ کرے گی۔

وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مکمل طور پر ختم کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا