ایران نے آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کے شیڈول کا اعلان کر دیا

0
142

تہران: ایرانی حکام نے سابق ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی نماز جنازہ، الوداعی تقریبات اور تدفین کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق آیت اللہ علی خامنہ ای کی الوداعی تقریبات 4 اور 5 جولائی کو تہران کے امام خمینی مصلیٰ میں منعقد ہوں گی، جہاں عوام کو آخری دیدار کا موقع فراہم کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق 6 جولائی کو تہران میں جنازے کا مرکزی جلوس اور نماز جنازہ ادا کی جائے گی، جبکہ 7 جولائی کو مقدس شہر قم میں بھی جنازے کی تقریب منعقد ہوگی۔

ایرانی حکام کے مطابق 9 جولائی کو مشہد میں جنازے کا جلوس نکالا جائے گا جس کے بعد آیت اللہ خامنہ ای کو روضہ امام رضا میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق آخری رسومات اور تدفین کی تقریبات 4 سے 9 جولائی تک جاری رہیں گی، جبکہ ان تقریبات میں شرکت کے لیے ملک بھر سے لاکھوں افراد کی آمد متوقع ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق انتظامیہ نے الوداعی اور تدفینی تقریبات کے لیے خصوصی سکیورٹی اور انتظامی اقدامات بھی مکمل کر لیے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا